بلیچلے پارک، برطانیہ(شِنہوا) چین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے تحفظ اور بین الاقوامی نظم و نسق کے امور پر ممالک کے درمیان تبادلوں اور تعاون پر زور دیا ہے۔
برطانیہ میں اے آئی سیفٹی سمٹ میں شرکت کرنے والے چینی وفد میں شامل سائنس اور ٹیکنالوجی کے نائب وزیر وو ژاؤہوئی نے سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا ،چینی وفد نے اے آئی سیفٹی اور دیگر امور پر بات چیت میں حصہ لیا۔
چینی وفد نے 18 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں پیش کردہ چین کے گلوبل اے آئی گورننس کے اقدام کو اجاگر کیا وفد متعلقہ ممالک کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کرے گا۔
اس تصویر میں چین کےجنوب مغربی چھونگ چھنگ کے ضلع یونگ چھوان میں گریٹ وال موٹرز کا ایک ذہین پروڈکشن سنٹردکھایا گیاہے۔(شِنہوا)
وفد نے اس بات پر زور دیا کہ سربراہی اجلاس ڈائیلاگ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، اور اے آئی سیفٹی اور بین الاقوامی گورننس کے مسائل پر ممالک کے درمیان تبادلے اور تعاون کا موقع فراہم کرتا ہے۔
چینی وفد نے کہا کہ اے آئی گورننس کا پوری انسانیت کی تقدیر پر اثر ہے، اور یہ ایک ایسا کام ہے جس پر پوری دنیا کے ممالک کو توجہ دینی چاہیے۔