بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے 3 شہروں میں آزمائشی جامع مالیاتی اصلاحات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ اور 7 متعلقہ اداروں کے جاری کردہ منصوبہ کے تحت یہ آزمائش چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر تونگ چھوان ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر لی شوئی اور جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ ڈو میں کی جائے گی۔
یہ منصوبے دیہی مالیاتی نظام اور اہم شعبوں میں مالی معاونت کو بہتر بنا ئیں گے۔
مرکزی بینک نے کہا کہ تین شہروں میں جامع مالیاتی اصلاحات کی آزمائش سے دیہی زندگی کے فروغ کے لئے مالیاتی تعاون فراہم کرنے کا مئوثر راستہ تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔
مرکزی بینک اور متعلقہ محکمے شانشی ، ژے جیانگ اور سیچھوان کی صوبائی حکومتوں کی رہنمائی کریں گے تاکہ منصوبوں پر عملدرآمد اور آزمائشی علاقوں میں تمام اصلاحاتی اقدامات ٹھوس اور منظم انداز سے مکمل ہوسکیں۔