• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 30th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا 29 نومبر کو انسان بردار خلائی جہاز شین ژو ۔15 روانہ کر نے کا اعلانتازترین

November 28, 2022

جیو چھوان (شِنہوا) شین ژو۔ 15 عملہ بردار خلائی جہاز منگل کی شب 11 بجکر 8 منٹ (بیجنگ وقت) پر چین کے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے روانہ کیا جائے گا۔

چائنہ انسان بردار خلائی ایجنسی کے معاون ڈائریکٹر جی چھی منگ نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس خلائی جہاز میں 3 خلانورد فائی جون لونگ ، ڈینگ چھنگ منگ اور ژانگ لو سوار ہوں گے جو شین ژو 15 خلائی پرواز مشن کو لیکر جائیں گے، جبکہ فائی مشن کے سربراہ بھی ہوں گے۔ 

عملہ تقریباً 6 ماہ خلا میں قیام کرے گا۔

جی نے  کہاکہ اسے لانگ مارچ -2 ایف کیریئر راکٹ سے روانہ کیا جا ئے گا جسے جلد ہی پروپیلنٹ سے بھرا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مدار میں داخل ہونے کے بعد شین ژو ۔15 خلائی جہاز تیز رفتار ، رابطہ کرے گا اور خلائی اسٹیشن کے کور ماڈیول تیان ہی کی سامنے کی پورٹ کے ساتھ منسلک ہوگا۔

جی نے کہا کہ اس کے بعد خلائی اسٹیشن کو 3 ماڈیولز اور 3 خلائی جہازوں کے ساتھ اس کی سب سے بڑی ترتیب تک بڑھایا جائے گا ، جس کا کل وزن تقریباً 100 ٹن ہوگا۔

مدار میں قیام کے دوران شین ژو-15 کا عملہ تیان ژو-6 مال بردار جہاز اور شین ژو-16 انسان بردار خلائی جہاز کی آمد کا مشاہدہ کرے گا۔ مدار میں شین ژو -16 کے عملے کے ساتھ ان کا کام بھی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے تحت شین ژو ۔15 اگلے سال مئی میں زمین پر واپس آجائے گا۔