• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ستمبر کے دوران کمیتازترین

October 08, 2022

بیجنگ (شِںہوا) چین میں زرمبادلہ کے ذخائر اگست کے اختتام سے 25.9 ارب امریکی ڈالرز کم ہوکر ستمبر کے اختتام پر 30.29 کھرب امریکی ڈالرز ہوگئے۔

ریاستی اتنظامیہ برائے زرمبادلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ترجمان وانگ چھون ینگ نے بتایا کہ ستمبر میں سرحد پار سرمایہ کا بہاؤ مستحکم رہا اور مقامی زرمبادلہ مارکیٹ میں طلب و رسد عمومی طور پر متوازن رہی۔

وانگ نے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کو شرح تبادلہ اور اثاثوں کی قیمت میں ردوبدل سمیت دیگر عوامل کو قرار دیا ہے۔

 عالمی مالیاتی مارکیٹ میں امریکی ڈالر انڈیکس میں اضافہ ہوا اور عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمت تیزی سے کم ہوئی ہے۔