بیجنگ(شِنہوا)چین میں سب سے بڑے تجارتی قرض دہندگان میں سے ایک زرعی بینک آف چائنہ کا 2023 میں سٹریٹجک اعتبار سےابھرتی ہوئی صنعتوں کے لیے قرضوں کا توازن گزشتہ سال کی نسبت 65 فیصد سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔
بینک نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اس نے سائنسی اور تیکنیکی جدت طرازی کے نظام کے لیے مالی مدد کو بہتر بناتے ہوئے ٹیکنالوجی سے منسلک مالیاتی خدمات کو مضبوط بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بینک نے پیشہ ورانہ خدمات کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے قرضوں کی فراہمی کی حکمت عملی وضح کررکھی ہے اور فعال سائنسی اور تیکنیکی جدت طرازی کے علاقوں میں 19 ٹیکنالوجی فنانس سروس سینٹرز قائم کیے ہیں اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے قرضوں کی فراہمی کی غرض سے اسکی 200 سے زائد ذیلی شاخیں فعال ہیں۔