• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے زمین اور پانی سے اڑنے والے بڑے اے جی 600 ایم طیاروں کیلئے نیا آرڈرتازترین

December 29, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ملکی سطح پر تیار کردہ زمین اور پانی سے اڑان بھرنے والے بڑے اے جی 600 ایم طیاروں کی سیریز کے 5 فائر فائٹنگ ہوائی جہاز فراہم کرنے کا آرڈر موصول ہو گیا ہے۔

ملک کی معروف طیارہ ساز کمپنی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اے وی آئی سی جنرل ہوانان ایئرکرافٹ انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ اور جیانگسو شیانگ یوئی جنرل ایوی ایشن کمپنی لمیٹڈ کے مابین گزشتہ روز 5 اے جی 600 ایم فائر فائٹنگ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اے وی آئی سی نے بتایا کہ نئے آرڈر سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کا ملکی سطح پر تیار کردہ زمین اور پانی سے اڑان بھرنے والے بڑے طیارے کا ماڈل موثر مارکیٹ میں داخلے کیلئے ٹھوس کارکردگی دکھا رہا ہے۔

طیارہ بنانیوالی کمپنی نے اے جی 600 ایم کی پیداوار اور مارکیٹ دونوں کے لحاظ سے اپنا سالانہ ہدف پورا کر لیا ہے ، یہ ایک مکمل کنفیگریشن فائر فائٹنگ ماڈل ہے جس کا تعلق چین کے زمین اور پانی سے اڑان بھرنے والے بڑے اے جی 600 طیاروں کی سیریز سے ہے۔

طیارہ بنانیوالی کمپنی کو اس سے قبل اے جی 600ایم طیاروں کی پہلی کھیپ کے آرڈرز موصول ہوئے تھے۔