چین کے تعاون سے بننے والا کھیل اور ثقافتی مرکز تیونس کےسپردتازترین
September 12, 2022
تیونس (شِنہوا) تیونس کے شمال مشرق میں چین کے تعاون سے تعمیر ہونےوالے بن عروس کھیل اور ثقافتی مرکز برائے نوجواناں کو حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔
تیونس کی وزارت سازوسامان کے پراجیکٹ سپروائزر، نظار زوغلمی نے بن عروس صوبہ میں حوالگی کی ایک تقریب کے دوران کہا کہ یہ مرکزجلد ہی عوام کے لیے کھول دیا جائے گا اور تیونس کے شہریوں کے لیے مسرت کا باعث بنےگا۔
انہوں نے کہا کہ چین کے عملے نے اس مرکز کی تعمیر کے دوران بہت سی غیر متوقع مشکلات اور خاص طور پر نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے اثرات کے مضمرات پر قابو پا یا۔
تیونس کی وزارت برائے نوجواناں اور کھیل میں بنیادی ڈھانچے کے محکمے کے ڈائریکٹر نوفل بل حج روما نے اپنی وزارت کی جانب سے چین کا شکریہ ادا کیا۔
روما نے کہا کہ چین کا تعمیراتی عملہ قابل اعتماد اور پروگرام کو بروقت مکمل کرنے کاذمہ دار ہے۔
چائنہ مشینری انڈسٹری کنسٹرکشن گروپ مجموعی طور پر 15 ہزار 500مربع میٹرزپر محیط اس منصوبے کی تعمیر کا نگہبان رہا ہے۔
اس مرکز میں متعدد سہولیات میسر ہیں جن میں ایک کثیر الاستعمال سوئمنگ پول، ایک وسیع وعریض تھیٹر، ایک ان ڈور تربیتی مرکز، ایک باؤلنگ کا میدان ،آؤٹ ڈور باسکٹ بال کورٹس، منی فٹ بال کورٹس، ٹینس کورٹس، اور اسکیٹنگ پارک شامل ہیں، اس کے علاوہ کھلاڑیوں کے لیے ہاسٹلز بھی موجود ہیں۔