تائی یوآن(شِنہوا)چین میں کوئلے کے ذخائر سے مالا مال شمالی صوبہ شنشی نے کوئلے کی پیداوار کا 1 ارب 30 کروڑ ٹن کا سالانہ ہدف حاصل کر لیا ہے۔
صوبائی شماریات بیورو نے بدھ کے روز بتایا کہ صوبہ رواں سال کوئلے کی پیداوار کے لحاظ سے چین بھر میں سرفہرست رہا ہے اور پیداوار میں مسلسل دوسرے سال 10 کروڑ ٹن سے زائد کا سالانہ اوسط اضافہ ہوا ہے۔
صوبہ شنشی نے محفوظ پیداوار کو یقینی بناتے ہوئے اپنی پیداوار اور نقل و حمل کی صلاحیت کو بڑھانے میں تیزی لائی ہے اور توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوئلے کی کانوں کی تعمیر نو کرتے ہوئے ان میں بہتری لائی ہے۔
وزارت قدرتی وسائل کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق شنشی میں کوئلہ کے ذخائر کا رقبہ 57 ہزار مربع میٹر ہے جو کہ کل قومی ذخائر کے 36.3 فیصد کے برابر ہے۔2021ء کے اختتام تک صوبے نے چین میں کوئلے کے مجموعی ذخائر میں 23 فیصد حصہ ڈالا تھا۔