• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے صوبے ہائی نان میں چوتھا بین الاقوامی فلمی میلہ 3 دسمبر سے شروع ہوگاتازترین

November 16, 2022

ہائیکو(شِنہوا)چین کے جزیرہ نما صوبے ہائی نان کے سیاحتی شہر سانیا میں چوتھا ہائی نان آئی لینڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 3 سے 10 دسمبر تک منعقد ہو گا۔

منتظمہ کمیٹی  نے منگل کے روز بتایا کہ 26 ستمبر تک رواں سال کے فلمی میلہ میں گولڈن کوکونٹ ایوارڈز کیلئے 116 ممالک اور خطوں کی 3 ہزار 761 فلموں کو شامل کیا گیا ہے۔

فیسٹیول کے دوران 80 سے 100 فلموں کی نمائش متوقع ہے اور متعدد فورمز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

2018ء میں شروع ہونے والے اس فلمی میلے کی مشترکہ میزبانی چائنہ میڈیا گروپ اور ہائی نان کی صوبائی عوامی حکومت کر رہی ہے۔