• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سنکیانگ میں ریلوے مال برداری کے حجم میں نمایاں اضافہتازترین

September 02, 2022

ارمچی(شِنہوا)کوئلے کی نقل و حمل کے مرکزی راستے کی توسیع اور ٹرینوں  کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے چین کے   شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیارعلاقے میں ریلوے سے مال برداری کے  حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چائنہ  ریلوے کے ارمچی بیورو نے جمعرات کو بتایا کہ رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں، سنکیانگ میں ریلوے کی مال برداری کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.8 فیصد اضافے سے 13کروڑ50لاکھ  ٹن تک پہنچ گیا ہے۔

اس سال اب تک، سنکیانگ ریلوے سے 7کروڑ81لاکھ ٹن کوئلے کی ترسیل کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت31.1 فیصد زیادہ ہے، جس میں سے3کروڑ23لاکھ ٹن کوئلہ سنکیانگ سے باہر لے جایا گیا، جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 43.2 فیصد زیادہ ہے۔

پہلے آٹھ ماہ میں، سنکیانگ کی الاشنکاؤ اور ہورگوس بندرگاہوں سے گزرنے والی چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی تعداد 8ہزار701 تک پہنچ گئی ہے۔