• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سنکیانگ کی غیرملکی تجارت میں جنوری تا اگست کے درمیان 49.6 فیصد اضافہتازترین

September 12, 2022

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی غیرملکی تجارت میں رواں سال جنوری سے اگست کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 49.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 145.6 ارب یوآن (تقریباً 21 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی ہے۔

ارمچی کسٹمزنے بتایا کہ اس عرصے میں سنکیانگ کی برآمدات گزشتہ برس کے مقابلے میں 58.2 فیصد اضافے سے 120.9 ارب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ درآمدات میں گزشتہ برس کی نسبت 18 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 24.6 ارب یوآن رہی۔

ارمچی کسٹمز کے مطابق غیرملکی تجارت میں اضافے کی وجہ ملازمت میں استحکام، مالیاتی شعبے، غیرملکی تجارت، ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں کئے گئے اقدامات ہیں۔   

ارمچی کسٹمز نے یہ بھی کہا ہے کہ کسٹمز کلیئرنس اقدامات کو آسان بنایا گیا ہے اور سنکیانگ سے چین۔ یورپ مال بردار ٹرین سروس مسلسل بہتر ہورہی ہے۔

الاتوہ گزر گاہ اور ہورگوس بندرگاہ سنکیانگ کی اہم ریل بندرگاہیں ہیں، جن کے ذریعے جنوری سے اگست کے درمیان  8 ہزار 701چین ۔ یورپ مال بردار ٹرینیں نمٹا ئی گئیں، جو گزشتہ برس سے 6.5 فیصد زیادہ ہے۔