• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے صنعتی منافع میں رواں سال پہلی سہ ماہی کے دوران 4.3 فیصد اضافہتازترین

April 28, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی بڑی صنعتی کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ برس کی نسبت 4.3 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ 2023 میں 2.3 فیصد کمی اضافے میں بدل گئی ہے اور مسلسل تین سہ ماہی میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

کم سے کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر) کی سالانہ کاروباری آمدنی والی صنعتی اداروں کا مشترکہ منافع ابتدائی 3 ماہ کے دوران 15.1 کھرب یوآن رہا۔

قومی شماریات بیورو سے وابستہ شماریات دان یو وی ننگ نے کہا کہ چین معیشت کے فروغ  کے لیے بڑی اقتصادی پالیسیوں کو فروغ دےرہا ہے جس سے  مارکیٹ کی طلب اور صنعتی پیداوار دونوں میں بہتری آئی اور بڑے صنعتی اداروں کا منافع مستقل بحال ہوا۔

بیورو کی زیرنگرانی  41 صنعتی زمروں میں سے 28 کے منافع میں اضافہ ہوا۔

اعلیٰ ٹیکنالوجی پیداواری شعبے میں زبردست منافع ہوا اور یہ جنوری سے مارچ عرصے میں گزشتہ برس کی نسبت 29.1 فیصد زائد رہا جس نے 2023 میں 8.3 فیصد کی کمی کے رجحان کواضافے میں بدل دیا ۔

یو کے مطابق مجموعی صنعتی منافع میں سب سے بڑا حصہ آلات کے پیدواری شعبے کا تھا جو ایک برس قبل کے مقابلے میں18 فیصد بڑھ گیا اور اس میں شرح نمو 2023 کے مقابلے میں 4.1 فیصد رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق الیکٹرانکس، گاڑیوں کی پیداوار اور اشیائے صرف سمیت دیگر شعبوں کے منافع میں بھی زبردست اضافہ ہوا ۔

یو نے نشاندہی کی کہ صنعتی منافع نے عمومی طور پر اضافے کا رجحان برقرار رکھا ہے تاہم بحالی غیرمساوی رہی۔ اس لئے بڑے پیمانے پر سازوسامان کی تجدید ، اشیائے صرف کی تجارت کو فروغ دینے ، جدید صنعتی نظام کی تعمیر تیز کرنے اور بحالی کی بنیاد کو مستحکم کرنے کی غرض سے مقامی طلب میں اضافے کے لئے مزید کوششیں کرنی چاہئیں۔