• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے صنعتی منافع میں جنوری تا فروری10.2 فیصد اضافہتازترین

March 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی بڑی صنعتی کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے دو ماہ کے عرصے میں گزشتہ سال کی نسبت 10.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کی طرف سے بدھ کو جاری ہونے والے  اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں درج ہونے والی 2.3 فیصد کی کمی اب اضافے میں بدل گئی ہے۔

اس مدت کے دوران کم سے کم 2کروڑ یوآن (تقریبا 28 لاکھ 20 ہزار ڈالر) کی سالانہ مرکزی کاروباری آمدنی کی حامل صنعتی فرموں کا مشترکہ منافع 914.06  ارب یوآن تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بیورو کے زیر نگرانی 41 صنعتی زمروں میں سے 29 کے منافع میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  جنوری تا فروری کی مدت میں آلات کی تیاری کے شعبے کے منافع میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔

اس شعبے کے مشترکہ منافع میں گزشتہ سال کے مقابلےمیں 28.9 فیصد اضافہ ہوا، جو پچھلے سال کی شرح نمو سے 24.8 فیصد زیادہ ہے۔

 این بی ایس کے مطابق ملک کے صنعتی شعبے کے منافع میں مجموعی ترقی میں  اس اضافے کا حصہ 6.7 فیصد رہا  جس میں سازوسامان کی تیاری کے شعبے کا کردار سب سے نمایاں رہا۔