• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سمارٹ ڈریگن۔3 راکٹ کو 14 سیٹلائٹس کے ساتھ خلا میں بھیج دیا گیاتازترین

December 30, 2022

یان تائی(شِنہوا)چین نے جمعہ کے روز بحیرہ اصفر سے ایک سمارٹ ڈریگن۔ 3 راکٹ کو خلا میں روانہ کیا ہے جس نے 14 سیٹلائٹس کو منصوبہ بند مدار تک پہنچا دیا ہے۔

یہ تجارتی راکٹ بیجنگ کے وقت کے مطابق سہ پہر 2 بجکر 35 منٹ پر روانہ ہوا۔ ساحل سے ہٹ کر سمندر میں لانچ مشن کا انعقاد تھائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر نے کیا تھا۔

یہ سمارٹ ڈریگن ۔ 3 راکٹ کی پہلی پرواز تھی۔