• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سینیئرعہدیدار کی سنگاپورکے نائب وزیر اعظم سے ملاقاتتازترین

December 06, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے سینیئرعہدیدار ہی لی فینگ نے بدھ کو بیجنگ میں سنگاپورکے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ لارنس وونگ سے ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران چین-سنگاپور اقتصادی و تجارتی تعاون، بین الاقوامی اقتصادی و مالیاتی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

 اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین اور سنگاپور ہمہ جہت، اعلیٰ معیار کی مستقبل پر مبنی شراکت داری کے نمائندہ ہیں،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے مالیات واقتصادی امور دفتر کے ڈائریکٹرہی لی فینگ نے کہا کہ  چین سنگاپور کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملی کو مزید ہم آہنگ اور مختلف شعبوں میں اعلیٰ معیار کے تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پروونگ نے کہا کہ سنگاپور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینےکے لیے چین کے ساتھ معیشت، تجارت، مالیات اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔