بیجنگ(شِنہوا) چین کے ایک سینئرقانون ساز نے بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کے درمیان روایتی چینی طب (ٹی سی ایم)کے شعبے میں قریبی تبادلوں اور تعاون پر زور دیا۔ نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین چھن ژو نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ٹی سی ایم تبادلے اور تعاون بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی ایک نئی خصوصیت بن گیا ہے، جس میں بڑی صلاحیت موجود ہے۔
چھن نے ان خیالات کا اظہار ٹی سی ایم کی ترقی کے لیے پانچویں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ مل کر ٹی سی ایم کے تحفظ اور جدت کو فروغ دینے،کوویڈ-19 کا مقابلہ کرنے میں اپنے کردار کو بڑھانے اور سب کے لیے صحت کی ایک مشترکہ عالمی برادری کی تشکیل کے لیے تیار ہے۔
اس سال فورم کی میزبانی چین کی کونسل برائے فروغ غیرملکی تجارت،ٹی سی ایم کے قومی انتظامی ادارے، بیرون ممالک سے دوستی کی عوامی تنظیم اور بیجنگ کی میونسپل حکومت نے مشترکہ طور پر کی۔