چھینگ ڈو (شِنہوا) چین کے جنوبی مغربی صوبہ سیچھوان کی لوڈنگ کاؤنٹی میں آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 74 ہوگئی ہے جبکہ 26 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
گان زی تبتی خوداختیار پریفیکچر کے ریسکیو ہیڈکوارٹرز نے بدھ کے روز بتایا کہ گان زی میں منگل کی شب 9 بجے تک 40 افراد ہلاک ، 14 لاپتہ اور 170 زخمی ہوئے تھے۔
یاآن شہر کے ہنگامی انتظامات بیورو نے بتایا کہ شہر میں منگل کو رات دیر گئے تک 34 افراد ہلاک، 12 لاپتہ اور 89 زخمی ہوئے تھے۔
چائنہ زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق لوڈنگ کاؤنٹی کے گان زی میں پیر کی دوپہر 12 بج کر52 منٹ پر زلزلہ آیا تھا۔