• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سیچھوآن میں زلزلے کے متاثرین کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقادتازترین

September 13, 2022

لوڈنگ ، شی میان(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن کے لوڈنگ اور شی میان کاؤنٹی میں حالیہ زلزلے کے متاثرین کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی حکام نے پیر کے روز بتایا کہ 5 ستمبر کو چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن کی کاؤنٹی لوڈنگ اور ہمسایہ علاقوں میں آنیوالے 6.8 شدت کے زلزلے سے مجموعی طور پر 93 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 25 افراد بدستور لاپتہ ہیں۔

 

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوآن کی کاؤنٹی لوڈنگ کے قصبے موشی میں زلزلہ متاثرین کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب  میں ایک فوجی پھول رکھ رہا ہے۔(شِنہوا)

 

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوآن کے شہر یاآن کی کاؤنٹی شی میان میں فائرفائٹرز زلزلہ متاثرین کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

 

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوآن کے شہر یاآن کی کاؤنٹی شی میان میں زلزلہ متاثرین کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں ایک ریسکیو اہلکار پھول رکھ رہی ہے۔(شِنہوا)

 

چین کے جنوب مغربی صوبےسیچھوآن کی کاؤنٹی لوڈنگ کے قصبے موشی میں پولیس اہلکار زلزلہ متاثرین کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

 

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوآن کی کاؤنٹی لوڈنگ کے قصبے موشی میں لوگ زلزلہ متاثرین کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)