• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے شہروں کی خوبصورتی دکھانے کے لیےمشعل بردار ریلی کا آغازتازترین

September 09, 2023

ہانگ ژو(شِنہوا)ہانگ ژو ایشین گیمز کے لیے مشعل بردارریلی شروع ہونے کے موقع پرمنتظمین کا کہنا ہے کہ ریلی ژی جیانگ کے شاندار  مقام  کو اجاگر کرے گی۔

کھیلوں کے "سبز، سمارٹ، اقتصادی اور اخلاقی"  اصولوں کے مطابق مشعل ریلی کا راستہ سادگی اور ایک مناسب پیمانے کی نشاندہی کرتا ہے جو چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو کی مشہور مغربی جھیل کے قریب سے نکلتا ہے۔

ہانگ ژوایشین گیمز کےمشعل ریلی کمانڈ سینٹر کے ڈپٹی کمانڈر دوو ژوفینگ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مشعل ریلی کے راستے کو 'خوبصورت اور متحرک ژی جیانگ' کے تھیم کے مطابق احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مقصد وسیع تاریخی اور ثقافتی ورثے، دلکش قدرتی مناظر، ژی جیانگ کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں نمایاں کامیابیوں اور اس کے لوگوں کی گرمجوشی اور جوش و خروش کو ظاہر کرنا ہے۔