• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے شہر شین یانگ کا کراچی کو امدادی سامان کا عطیہتازترین

October 03, 2022

شین یانگ (شِںہوا) چین کے شمال مشرقی شہر شین یانگ نے اپنے دوست شہر کراچی کو سیلاب سے بحالی میں مدد کے لئے 7 لاکھ یوآن ( تقریباً 2 کروڑ 22 لاکھ 66 ہزار 613 پاکستانی روپے) مالیت کا سامان عطیہ کیا ہے۔

امدادی سامان میں شین یانگ ریڈ کراس کے عطیہ کردہ 1 کروڑ 27 لاکھ 23 ہزار 779 روپے مالیت کے خیمے اور پان پان فوڈز کی

 جا نب سے فراہم کردہ 95 لاکھ 42 ہزار 834 روپے سے زائد مالیت کا کھانے پینے کا سامان ہے۔

یہ سامان چین میں پاکستانی سفارت خانے کے توسط سے کراچی پہنچے گا۔