• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 30th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے شمالی صوبہ میں منگ شاہی خاندان کا نوشتہ دریافتتازترین

November 28, 2022

شی جیاژوانگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں ثقافتی آثار کے کارکنوں نے 427 سال پرانا پتھر پر کندہ کیا گیا ایک کتبہ دریافت کیا ہے جس میں ایک مندر کی تعمیر کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔

اس کاؤنٹی کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے محکمہ کے مطابق یہ نوشتہ لِن شی کاؤنٹی میں ڈالیوژوانگ ٹاؤن شپ کے ڈ ے ینگ گاؤں سے ملا ہے۔

 منگ شاہی خاندان (1368-1644) کے دور حکومت کا یہ ایک نیلے پتھروالا ٹیبلٹ 3.2 میٹر لمبا، 1 میٹر چوڑا اور 30 سینٹی میٹر موٹا ہے۔

اس نوشتہ کے سامنے والے حصے میں تاؤمت کے ایک مندر کا نام دکھایا گیا ہے اور پچھلے حصے میں 596 چینی حروف درج ہیں جو تعمیراتی عمل اور متعلقہ رسمی سرگرمیوں کومتعارف کراتے ہیں۔

کاؤنٹی کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے ادارے کے سربراہ ژانگ شیا نے کہا  ہے کہ یہ دریافت ایک نایاب مندر کی سوانح عمری کا نوشتہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس کی ساخت  مکمل  ہے اور متن کے تناظر میں پڑھا جا سکتا ہے، یہ اس  دور کی ثقافت اور رسم و رواج کو سمجھنے میں اہمیت کا حامل  ہے۔