ہاربن (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے ایک پرما فراسٹ زون سے گزرنے والی تیز رفتار ریلوے کی تعمیرزور شور سے جاری ہے جو صوبائی دارالحکومت ہاربن اورصوبے کے دوسرے یی چھون شہر کو ملائے گی۔
اس منصوبے کی انچارج، چائنہ ریلوے ہاربن بیورو گروپ کمپنی کے مطابق ہاربن- یی چھون ہائی سپیڈ ریلوے ملک کی انتہائی شمال میں زیر تعمیر ہائی سپیڈ ریلوے ہے۔
318 کلومیٹرطویل اس ریل روٹ کے ذریعے ہاربن، ٹائیلی، یی چھون اور چند دوسرے شہروں کو منسلک کرے گی ، جس پر ٹرین کی ڈیزائن کردہ رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
گزشتہ روز ہاربن اور ٹائیلی کو منسلک کرنے والے اس ریلوے منصوبے کے 188 کلومیٹرحصے پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا ۔ ریلوے ٹریک کا یہ حصہ الپائن پرما فراسٹ زون کے علاقوں سے گزرتا ہے اوراس کے راستے میں متعدد پل تعمیر کیے جائیں گے، جو اس ریلوے سیکشن کی کل لمبائی کا 72 فیصد ہیں۔
توقع ہے کہ اس ریل منصوبے کی تکمیل سے شمال مشرقی علاقے کی اقتصادی اور صنعتی ترقی میں مدد ملےگی۔