بیجنگ (شِنہوا) چین کے خلاباز چھن ڈونگ اور لیو یانگ ایکسٹر اوہیکولر سرگرمیاں (ای وی اے) مکمل کرکے خلائی اسٹیشن لیب ماڈیول وین تیان واپس آگئے ہیں۔
چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے مشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلا موقع تھا جب چینی خلابازوں نے وین تیان کا ائیرلاک کیبن استعمال کیا اور اس میں انہیں چھوٹے میکینیکل بازو کی مدد بھی حاصل تھی۔
چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے مطابق تقریباً 6 گھنٹے کی ایکسٹرا وہیکولر سرگرمیاں انجام دینے کے بعد یہ جوڑی جمعہ کی علی الصبح 12 بجکر 33 منٹ (بیجنگ وقت) پر لیب ماڈیول واپس آئی۔
خلا اور زمین میں ہم آہنگی اور لیب ماڈیول میں خلاباز کائی شوژے کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت اس جوڑی نے متعدد کام مکمل کئے جن میں وین تیان لیب ماڈیول کے توسیع پمپ سیٹ کی تنصیب، لیب ماڈیول کا پینورامک کیمرے کو اٹھانا اور خلائی جہاز میں آزادانہ منتقلی اور ہنگامی واپسی کی صلاحیت کی تصدیق شامل ہے۔
چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی نے بتایا کہ ایکسٹرز وہیکولرسرگرمیوں میں خلابازوں اور چھوٹے میکینیکل بازو کے درمیان تعاون کی صلاحیت کا تجربہ کیا اور وین تیان کے ائیرلاک کیبن اور ایکسٹرا وہیکولرسرگرمیوں بارے معاون آلات کے استعمال اور کارکردگی کو جانچا۔
چین نے 5 جون کو شین ژو 14 خلائی جہاز بھیجا تھا، اس میں 3 خلا باز ہیں جنہوں نے 6 ماہ خلائی اسٹیشن پر گزار کر اپنا مشن مکمل کرنا ہے۔