• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے شی جیا ژوانگ میں عالمی ڈیجیٹل اکانومی ایکسپوکا آغاز 16 نومبر سے ہو گاتازترین

November 02, 2022

شی جیا ژوانگ(شِنہوا)چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے دارالحکومت شی جیا ژوانگ میں 16 سے 18 نومبر تک ڈیجیٹل معیشت پر ایک بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کیا جائیگا۔

صوبائی حکومت کے انفارمیشن آفس کے مطابق چائنہ انٹرنیشنل ڈیجیٹل اکانومی ایکسپو 2022ء میں قابل انضمام ایجادات اور ڈیجیٹل امپاورمنٹ پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔

مجموعی طور پر 38 سائیڈ لائن فورمز میں میٹاورس ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ ، صنعتی انٹرنیٹ اور ڈیٹا سیفٹی مینجمنٹ پر بھی توجہ مرکوز کی جائیگی ۔ رواں سال کی نمائش میں ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کے نئے رجحانات پر بات کرنے کیلئے حئی لونگ جیانگ ، فوجیان اور شانشی مہمان صوبے ہوں گے۔

مختلف تحقیقی رپورٹس جاری کی جائیں گی اور ایونٹ کے دوران اختراعی کمرشلائزیشن پر متعدد تشہیری سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔

دریں اثناء ایکسپو میں رازداری کو محفوظ رکھنے والی کمپیوٹنگ ٹیکنالوجیز، قابل انضمام سرکٹ انوویشن، بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت سے لیس گاڑیوں کے حوالے سے چار بڑے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

چین کی پہلی قومی ڈیجیٹل اکانومی ایکسپو کے طور پر وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور ہیبے کی صوبائی حکومت نے مشترکہ طور پر اس ایونٹ کا اہتمام کیا ہے۔