• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سفیر کا برطانیہ کے ساتھ مضبوط کاروباری تعلقات پر زورتازترین

December 01, 2023

مانچسٹر، برطانیہ (شِنہوا) برطانیہ میں چین کے سفیر ژینگ ژیگوانگ نے دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط بنانے اوریکساں فوائد کا حصول جاری رکھیں۔

ژینگ نے یہاں چھٹے چین-برطانیہ اقتصادی وتجارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں، چین-برطانیہ اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مستحکم پیش رفت ہوئی ہے، لیکن اس کے باوجود بہت زیادہ مواقع کوزیراستعمال لانا باقی ہے۔چینی سفیر نے دونوں ممالک کے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اعتماد کے ساتھ مواقع سے فائدہ اٹھائیں، اہم شعبوں میں باہمی فائدے کے لیے تعاون پر توجہ اور مقامی تعاون کے نئے نتائج کے لیے جدید راستے اختیار کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اعلیٰ معیارکے  معاشی کھلے پن کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم اور اقتصادی عالمگیریت کو مزید وسیع ، جامع، متوازن اور سب کے لیے فائدہ مند بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔