• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے صف اول کے 500 کاروباری اداروں کے منافع میں تیزرفتار اضافہتازترین

September 07, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صف اول کے 500 کاروباری اداروں کی 2021 میں آمدنی اور منافع میں تیزرفتار اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ انٹرپرائز کنفیڈریشن اورچائنہ انٹرپرائز ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے منگل کو 2022 کے سرفہرست 500 چینی کاروباری اداروں کی درجہ بندی جاری کی گئی ہے۔صف اول کی 500 کمپنیوں کی2021 میں مشترکہ آمدنی 1ہزار24کھرب80ارب یوآن (148کھرب30ارب امریکی ڈالر) رہی ، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.08 فیصد زیادہ ہے اور پہلی بار 1ہزار کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان کمپنیوں کا خالص منافع گزشتہ سال 44کھرب 60ارب یوآن رہا جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 9.63 فیصد زیادہ ہے۔ 2020 میں رجسٹرڈ 4.59 فیصد کے اضافے سے ترقی کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔

چائنہ اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن 2021 میں 29کھرب 70ارب یوآن کی آپریٹنگ آمدنی کے ساتھ فہرست میں پہلے نمبر پر ہے،اس کے بعد چائنہ  نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن اور چائنہ پیٹرو کیمیکل کارپوریشن ہے۔

 ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ (آراینڈ ڈی) کاروباری اداروں کے ایجنڈے میں  سرفہرست رہا ہے۔ ان کا آراینڈ ڈی  ان پٹ 14کھرب50ارب یوآن ، جبکہ آراینڈ ڈی کی  انٹینسٹی کا تناسب 1.81 فیصد تک پہنچ گیا، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 0.04 فیصد زیادہ ہے۔