• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے صدر شی سے ویت نام کے وزیر اعظم کی ملاقات،باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاقتازترین

June 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ  سے  ویتنام  کے وزیر اعظم فام من چن نے بیجنگ میں ملاقات کی، ویتنامی وزیر اعظم 2024 سمر ڈیووس میں شرکت کیلئے چین کے دورے پر ہیں۔

اس موقع پر صدر شی نے ویت نام کے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ کمیونسٹ پارٹی آف  ویت نام سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری  ناگوین فو ترونگ اور ویتنامی صدر ٹو لیم  کو میری نیک خواہشات کا پیغام پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میرے دورہ ویتنام کے دوران میں نے اورناگوین فو ترونگ  نے مشترکہ مستقبل کیساتھ چین ویت نام کمیونٹی بنانے کا اعلان کیا تھا جو تزویراتی اہمیت کی حامل ہے اور دو طرفہ  تعلقات کو ایک نئے مرحلے تک لے جائی گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران دونوں ممالک اور دونوں جماعتوں نے  اعلی حکام کے قریبی  تبادلوں اور مختلف شعبوں میں ہموار تعاون سے استفادہ کیا جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد ملے ہیں۔

انہوں کہا کہ  دنیا   اس صدی میں نظر نہ آنیوالی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے،چین اور ویت نام نے تیز رفتاراقتصادی ترقی اور طویل المدتی  سماجی استحکام کو برقرار رکھا ہے جو سوشلسٹ نظام کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  تزویراتی اہمیت کی حامل مشترکہ مستقبل کیساتھ چین ویننام کمیونٹی کی تعمیر دونوں ممالک کو درکار جدیدت کے مطابق اور علاقائی امن واستحکام کو برقرار رکھنے اور عالمی سوشلسٹ کاز کی ترقی کے فروغ  کیلئے سازگار  ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ویتنام کے ساتھ یکجہتی اور دوستی برقرار رکھنے، باہمی حمایت کو مستحکم کرنے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ویتنام کے ساتھ مل کر جدیدیت کی طرف بڑھنے اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔