• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے صدر شی جن پھنگ کی کمبوڈیا کے وزیراعظم سے ملاقاتتازترین

February 10, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین سے ملاقات کی۔ بیجنگ کے دیاویوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاس میں جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں صدر شی نے کہا کہ تین سال قبل کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں چینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کے اظہار کے لیے انہوں نے چین کا دورہ کیاتھا۔چینی صدرنے کہا کہ یہ سال  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے مکمل نفاذ کا پہلا سال اور چین اور کمبوڈیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 65ویں سالگرہ بھی ہے۔ صدر شی نے کہا کہ انہیں  تین سالہ مفاہمت کے ادراک  اورموسم بہار کے آغاز میں ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-کمبوڈیا کمیونٹی کی تعمیر کے نئے دور کا آغاز کرنے کے لیے ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہے۔