• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے صدر سے افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن کی ملاقاتتازترین

September 03, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ سے افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن موسیٰ فقی محمد نے ملاقات کی جوچین ۔ افریقہ تعاون فورم کے سربراہ اجلاس 2024 میں شرکت کے لیے بیجنگ میں موجود ہیں۔

ملاقات کے دوران چینی صدر شی نے تذکرہ کیا کہ افریقی یونین افریقہ کے اتحاد ، خود کو مضبوط بنانے اور عالمی تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ چین افریقہ کے ساتھ دوستی آگے بڑھانے کیلئے بڑا کردار ادا کرنے میں افریقی یونین کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افریقی یونین کے ساتھ تعاون سے چین مختلف شعبوں میں زیادہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔افریقی برادری کو ایک نئی سطح پر لے جانے کو تیار ہے۔

صدر شی نے زور دیکر کہا کہ چین اپنی سفارتکاری میں افریقہ کو ایک اہم ترجیح سمجھتا ہے اور وہ سیاسی تبادلے بڑھانے ، اسٹریٹجک باہمی اعتماد گہرا کرنے، عملی تعاون مستحکم ، ترقیاتی تجربے کا اشتراک کرنے اور افریقہ کے ساتھ مشترکہ ترقی کے فروغ کا خواہشمند ہے۔