• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے صدر کی ہنگری کے وزیر اعظم سے ملاقاتتازترین

October 17, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے منگل کو بیجنگ میں ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان سے ملاقات کی۔

صدرشی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور ہنگری کے تعلقات میں اعلیٰ سطح کی ترقی برقرار رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنگری طویل عرصے سے چین کے ساتھ دوستانہ پالیسیوں پر کاربند رہا ہے اور اس نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی فعال حمایت کی ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ وہ وزیر اعظم اوربان کی مسلسل تین باربیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کو انتہائی سراہتے ہیں۔

صدر شی نے کہا کہ چین ہنگری کے ساتھ اچھا دوست اور شراکت دار بننے کا خواہاں ہے جو ایک دوسرے پر بھروسہ اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دیتے ہوں چین-ہنگری جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی سطح تک لےجائیں۔