بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے موسم بہار تہوار سے قبل ملک بھر کے عام افراد کے ساتھ ورچوئل گفتگو کی اور انہیں موسم بہار تہوار کی مبارکباد دی۔
کمیونسٹ پارٹی آف پارٹی چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے ایک اسپتال میں طبی کارکنوں، ایک فلاحی گھر میں بزرگ شہریوں اور ایک آئل فیلڈ میں کام کرنے والے مزدوروں کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی۔
اس کے علا وہ شی نے تیز رفتار ریلوے اسٹیشن پر مسافروں اور عملے کے ارکان، تھو ک مارکیٹ میں دکانداروں اور گاہکوں اور نسلی اقلیتی گاؤں کے لوگوں سے بھی گفتگو کی ۔
شی نے خرگوش کے سال میں تمام نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والے چینی عوام کو صحت مند اور خوشگوار زندگی کی دعا دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ملک خوشحالی سے لطف اندوز ہوگا۔
رواں سال چینی قمری نئے سال کا آغاز 22 جنوری سے ہوگا۔
چین ، دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کو موسم بہار تہوار سے قبل ملک بھر کے عام افراد کے ساتھ ورچوئل گفتگوکرتے اور انہیں تہوار کی مبارکباد دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کی ہاربن میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے منسلک اسپتال کے طبی عملے سے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کررہے ہیں ۔ (شِںہوا)
چین ، دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کی ہاربن میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے منسلک اسپتال کے طبی عملے سے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کررہے ہیں۔(شِںہوا)
چین ، دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ ، مشرقی صوبہ فوجیان کے دارالحکومت فوژو کے ایک فلاحی گھر میں بزرگ شہریوں اور عملے سے بات چیت کررہے ہیں ۔ (شِںہوا)
چین ، دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ ، مشرقی صوبہ فوجیان کے دارالحکومت فوژو کے ایک فلاحی گھر میں بزرگ شہریوں اور عملے سے بات چیت کررہے ہیں ۔ (شِںہوا)