• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے صدر کی چینی جدیدیت کے حوالے سے کتاب روسی زبان میں شائعتازترین

May 15, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ کی چینی جدیدیت کے حوالے سے کی گئی گفتگو اور بیانات

 پرمشتمل کتاب کا روسی زبان کا ورژن شائع کردیا گیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کی طرف سے مرتب اورسنٹرل کمپلیشن اینڈ ٹرانسلیشن پریس کی جانب سےشائع کردہ اس کتاب میں  چینی جدیدیت کے حوالے سے نومبر 2012 سے اکتوبر 2023 کے درمیان صدرشی کے اہم خطابات کوجمع کیاگیا ہے۔

کتاب کے روسی ورژن اور اس سے پہلے شائع شدہ انگریزی اور فرانسیسی ورژن سے غیر ملکی قارئین کو چینی جدیدیت کے نظریاتی نظام اور عملی تقاضوں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی،یہ کتاب جدیدیت کی جانب مشترکہ کوششوں کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کی سمجھ بوجھ میں اضافے کے حوالے سے بھی اہمیت کی حامل ہے۔