• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سب سے بڑے کول بیڈ میتھین فیلڈ سے گیس کی ریکارڈ یومیہ پیداوارتازترین

December 29, 2022

تائی یوآن (شِنہوا) چین کے شمالی صوبے شنشی میں ملک میں اپنی نوعیت کےسب سے بڑے،  چھنشوئی کول بیڈ میتھین فیلڈ سے منگل کو 60لاکھ  کیوبک میٹر گیس کی پیداوار حاصل کی گئی جواس وقت تک یومیہ سب سے بڑی مقدار ہے۔

شنشی کے جنوب مشرق میں واقع، پیٹرو چائنہ ہوبے آئل فیلڈ کا چھنشوئی کول بیڈ میتھین فیلڈ 3ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ پر پھیلا ہوا ہے، جس میں تخمینہ کے مطابق  600 ارب کیوبک میٹر کول بیڈ میتھین کا ذخیرہ ہے۔ 2006 میں، ہوبے آئل فیلڈ نے شنشنی کے چھنشوئی بیسن میں کول بیڈ میتھین کی کان کے حقوق حاصل کیے تھے جس کے بعد ملک میں پہلا کول بیڈ میتھین فیلڈ بنایا گیا  جس کی گیس کی پیداوارکی سالانہ صلاحیت 2 ارب کیوبک میٹر سے زیادہ ہے۔ اب تک نکالی جانے والی مارکیٹ ایبل گیس فیلڈ کی مجموعی پیداوار 10 ارب کیوبک میٹر سے زیادہ ہے۔  اگلے تین سالوں میں، فیلڈ کی سالانہ گیس کی پیداوار 3 ارب کیوبک میٹر تک پہنچنے کی توقع ہے، جو ملک  کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کے دوران قدرتی گیس کی فراہمی اور ریگولیشن میں اہم کردار ادا کرے گی۔