• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ساتھ تجارت کے امکانات کے منتظر ہیں، بنگلہ دیشی تجارتی تنظیمتازترین

March 15, 2023

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کی اعلیٰ تجارتی تنظیم نے بنگلہ دیشی حکومت کی  شراکت داری  میں بنگلہ دیش بزنس سمٹ 2023 کا انعقاد کیا ہے۔

ہفتہ کو شروع ہونے والا یہ تین روزہ سربراہی اجلاس ملک کی بڑھتی ہوئی تجارت، کامرس اورسرمایہ کاری کے شعبوں کو مزید فروغ دینے کی کوششوں  کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

بنگلہ دیش کی  وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ملک کی اعلیٰ کاروباری تنظیم ، فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز آف کا مرس اینڈ انڈسٹری  (ایف بی سی سی آئی) کی گولڈن جوبلی منانے کے حوالے سے منعقدہ اس سربراہی اجلاس  کا افتتاح کیا ۔

فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد جشیم الدین نےسربراہ اجلاس  کے موقع پر شِنہوا کو بتایا کہ اس تقریب نے چین سمیت 17 ملکوں  سے 200 سے زائد غیر ملکی شرکاءکو شرکت  کے لئے راغب  کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمارا اولین  تجارتی شراکت دار  ہے۔ چین کے پاس  بہت بڑی کاروباری صلاحیت موجود ہے۔