• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ساتھ تعلقات تاریخ کے بہترین وقت سےگزررہے ہیں:روسی وزیر خارجہتازترین

January 19, 2023

ماسکو(شِنہوا) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس اور چین کے تعلقات بلاشبہ  دوطرفہ تعلقات کی پوری تاریخ کے بہترین وقت سے گزر رہے ہیں۔ لاوروف نے اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ روس اور چین کے تعلقات عملی، بھروسہ اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہیں کسی بھی ملک کے درمیان تعلقات کے لیے ایک مثالی شکل کہا جاسکتا ہے۔

 روسی وزیر خارجہ  نےکہا کہ  ہمارے درمیان اقوام متحدہ میں  قریبی رابطہ  ہے اورہم  شنگھائی تعاون تنظیم، برکس اور یوریشین اکنامک یونین اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت تعاون کے ذریعے نئے چیلنجزاور خطرات کا مقابلہ کر رہے ہیں، جس سے روس چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔