پنوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمڈیچ ہن سین نے کمبوڈیا اور چین کے قریبی تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے تعلقات نے اس مملکت کی ترقی کو بہت زیادہ ٹھوس فوائد فراہم کیے ہیں۔
ہن سین نے نوم پنہ میں صحافیوں کے ساتھ سالانہ اجتماع کے دوران کہا کہ دو طرفہ تعلقات مستحکم ہیں، جبکہ رواں سال کمبوڈیا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ (یکم جنوری 2022 کو) نافذ ہونے والے کمبوڈیا اور چین آزاد تجارتی معاہدے نے دونوں ملکوں کے مابین تجارت اور تعاون کو مزید فروغ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری، کمبوڈیا اور چین کے درمیان مشترکہ مستقبل پر مبنی برادری، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور فولادی دوستی نے دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ جہت اور طویل مدتی تعاون کی مستحکم بنیاد رکھی ہے۔
انہوں نے گزشتہ چند برسوں کے دوران نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے خلاف کمبوڈیا اور چین کی مشترکہ جنگ کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں نئی روح پھونک دی ہے۔