• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانا یورپ کے لیے "واحد معقول انتخاب"ہے:فرانسیسی ماہرتازترین

February 13, 2023

پیرس(شِنہوا) فرانسیسی بین الاقوامی امور کے ماہر برونو گیگ نے کہا ہے کہ  اس حقیقت سے یورپی ممالک کو سیکھنا چاہیے کہ، امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے، وہ اپنے مفادات کا دفاع نہیں کرسکیں گے اور یہ کہ چین کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانا یورپ کے لیے "واحد معقول انتخاب"ہے۔گیگ نے شِنہوا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کچھ امریکی سیاست دانوں کا مطالبہ ہے کہ امریکہ کو چین سے لاتعلقی اختیار کرلینی چاہئے اس کی وجہ یہ ہے کہ واشنگٹن کی خارجہ پالیسی پر چین کی کامیابی پر امریکی رہنماں کوجغرافیائی سیاسی تشویش لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکیوں کی پالیسی پر عمل کرنے کے بجائے، یورپی ممالک کو اس سے خود کو آزاد کرنا چاہیے،یورپ کے لیے، واحد معقول انتخاب چین کے ساتھ اپنے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔فرانسیسی ماہر کے نزدیک چین نہ صرف دنیا کی سرکردہ طاقت بن جائے گا، بلکہ ایک پرامن طاقت بھی ہوگا جس کے ساتھ تعاون کرکے یورپ فوائد حاصل کرسکے گا۔انہوں نے کہا کہ یورپ کی جانب سے  واشنگٹن کی یکطرفہ پالیسی  اختیار کرنے سے "بدقسمتی سے" ایک انوکھی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ امریکی  استحقاق ہمیشہ نہیں رہے گا۔ یوکرین بحران کے دور میں روس کے اثاثوں پر غیر قانونی قبضے کے بعد واشنگٹن پر  بہت سے ممالک کا عدم اعتماد مزید گہرا ہوگیا ہے۔