کوالالمپور (شِنہوا) ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعاون سے ملائیشیا آزاد اور مسابقتی ٹیکنالوجی کی ترقی کرنے کا حامل ہوا ہے۔
انور نے ملائیشیا آئی سی ٹی سمٹ 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کے سنگل فائیو جی نیٹ ورک فراہم کنندہ کے ابتدائی ماڈل کو ڈبل ماڈل میں تبدیل کرکے ملائیشیا نے ملک میں چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کی زیادہ مئو ثر شرکت کی راہ کھول دی ہے۔
انور نے کہا کہ یہ تکنیکی تعاون شہری اور دیہی شہریوں کے درمیان فرق کو ختم کرے گا اور ملک کے نئے صنعتی ماسٹر پلان 2030 کے حصول کی مہم میں معاون ہو گا جس سے مجموعی اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔
ہواوے کے ایشیا بحرالکاہل کے سربراہ لین بائی فینگ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کمپنی ڈیجیٹل طور پر جدت ساز اور سرسبز ملائیشیا کی تعمیر میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے مکمل تعاون کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی آئی سی ٹی لیڈر کی حیثیت سے ہواوے فائیو جی، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل توانائی وغیرہ کو فروغ دینے کے لیے اپنی تکنیکی صلاحیتوں، صنعتی حل اور ماحولیاتی نظام سے فائدہ اٹھائے گا۔ اس کے علاوہ مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دے کر ملائیشیا کے معاشرے میں اپنا حصہ ڈالا جا ئے گا۔