• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں:حناربانی کھرتازترین

October 11, 2022

اسلام آباد(شِنہوا) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید قریب تر ہو رہے ہیں۔

پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ  دونوں ممالک اقتصادی، سیاسی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کو محتاظ انداز سے پروان چڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین سے سرمایہ کاری میں اضافہ، زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے اور پاکستانی برآمدات کے لیے منڈی تک رسائی کو بڑھانے کے ذریعے اقتصادی تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر مملکت نے ایوان کو بتایا کہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے علاوہ پاکستان اور چین صحت کے شعبے میں بھی قریبی تعاون کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ-19 کی وبا  کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں کا تبادلہ ہوا ہے۔ اور یہ کہ وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے چین نے پاکستان کو طبی امدادی سامان فراہم کیا ہے۔