• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ساتھ بی آر آئی تعاون افریقہ میں بنیادی ڈھانچے کے رابطے کو فروغ دیتا ہے، انٹرویوتازترین

September 25, 2023

ادیس ابابا (شِنہوا) افریقی یونین (اے یو) کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کے تحت چین اور افریقہ کے درمیان تعاون نے پورے افریقہ میں بنیادی ڈھانچے کے رابطے اور انضمام کو فروغ دیا ہے۔

 چین کے مجوزہ اقدام کی اس سال دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اقتصادی ترقی، تجارت، سیاحت، صنعت اور معدنیات کے کمشنر البرٹ مچنگا نے کہا کہ ان دس سالوں میں افریقہ کے منطر نامے پر نظر ڈالیں تو ہمیں بی آر آئی کے بہت ٹھوس ثبوت ملتے ہیں۔

انہوں نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں چین-افریقہ بی آر آئی تعاون کی چند مثالوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس نقل و حمل کے نیٹ ورک، مواصلاتی نیٹ ورک، لاجسٹک مراکز اور صنعتی پارک وغیرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی کے تحت چین اور افریقہ کے درمیان مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی نے افریقی ممالک کو جوڑنا بہت آسان بنا دیا ہے۔ آپ پورے افریقہ میں نقل و حمل کر سکتے ہیں، سامان اور خدمات بھی پہنچا سکتے ہیں اور مال برداری بھی کر سکتے ہیں اور سب سے بڑھ کر روزگار پیدا ہوا ہے۔

اے یو کمشنر نے افریقہ کی بڑھتی ہوئی نوجوان آبادی کے لئے روزگار کے محرک کے طور پر بی آر آئی کے کردار کو اجاگر کیا۔ جب ہم روزگار پیدا کرتے ہیں تو آپ مقامی معیشت میں کھپت کو فروغ دیتے ہیں اور اس کا فائدہ مند نتیجہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو سے افریقہ کی حیثیت سے بہت زیادہ فائدہ اٹھانےمیں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہم بہت خوش ہیں۔

مچنگا نے کہا کہ افریقہ اس اقدام کے تحت چین کے ساتھ اپنے تعاون کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔