• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سابق سینئرعہدیدار کو رشوت خوری پر سزائے موت سنا دی گئیتازترین

September 23, 2022

چھانگ چھون(شِنہوا)چین کے ایک سابق سینئر عہدیدار فو ژینگ ہوا کو رشوت لینے کے جرم میں جمعرات کے روز 2 سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت سنا دی گئی ہے ، فو ژینگ ہوا پرذاتی مفاد کیلئے قانون میں نرمی برتنے اور 11 کروڑ 70 لاکھ یوآن سے زائد(1 کروڑ 67لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر) رشوت وصول کرنے کا الزام عائد تھا۔

چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن کے چھانگ چھون کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے قرار دیا کہ چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی سماجی اور قانونی امور کی کمیٹی کے سابق نائب سربراہ فوژینگ ہوا نے2005ء سے 2021ء کے درمیان اپنے مختلف عہدوں کے اختیارات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رشوت وصول کی ۔

عدالت نے یہ بھی قراردیا کہ فو ژینگ ہوا نے 2014ء سے 2015ء تک بیجنگ میونسپل پبلک سیکورٹی بیورو کےسربراہ کے طور پر کام کرتے ہوئے اپنے چھوٹے بھائی کو سنگین جرائم کے شبہ میں تفتیش اور استغاثہ سے بچایا۔

عدالت نے کہا کہ فو کو تاحیات سیاسی حقوق سے محروم کر دیا گیا اور ان کے تمام ذاتی اثاثےضبط کر لیے گئے ہیں۔