چین کے رعایتی اسٹورز میں ترقی کی کافی استعداد موجودہے، رپورٹتازترین
September 14, 2022
بیجنگ (شِنہوا) ایک رپورٹ کے مطابق چین کے رعایتی اسٹورز میں نمو کی کافی صلاحیت موجود ہے، جبکہ گزشتہ سال مجموعی اسٹورز کی تعداد اور کاروبار وں کی نوعیت کے لحاظ سے اس شعبے میں توسیع ہوئی ہے۔
چا ئنہ چین اسٹور اینڈ فرنچائز ایسو سی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں رعایتی اسٹورز کی تعداد گزشتہ سال2 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ان کی مجموعی فروخت 349.2 ارب یوآن (تقریباً50.53 ارب امریکی ڈالرز) تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متعدد شہروں میں رعایتی اسٹورزپھیل چکے ہیں اور مقامی آبادیوں کو سہولت فراہم کرنے والے اسٹورز کمپنیوں کے لیے اپنے کاروباروں کو بڑھانے کا ایک بڑا ذریعہ بن گئے ہیں۔
اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ رعایتی اسٹورزکی کمپنیاں ارکان صارفین کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں، جبکہ 80 فیصد سے زیادہ اسٹورز نے رکنیت کا نظام قائم کیا ہے ،اور آن لائن کاروبار شروع کیے ہیں تاہم عمارتوں میں قائم روایتی اسٹورزکے کاروبار منافع کا بنیادی ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2021 میں تیار کھانوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 7.1 فیصد زیادہ ہے جبکہ کافی کی فروخت میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔