• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ اور سعودی وزارت سرمایہ کاری کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخطتازترین

January 30, 2024

ریاض (شِنہوا) چین کے پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ،ایم ایس اے کیپیٹل  نے سعودی عرب کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں تعاون اور جدت کو فروغ دینے کے لیے سعودی  وزارت سرمایہ کاری کے ساتھ  مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

مشترکہ طورپر جاری پریس ریلیزکے مطابق سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد الفالح اورسعودی انوویشن انیشی ایٹو میں ایم ایس اے کے شراکت دار یزید الشمری کی جانب سے حتمی شکل دی گئی اسٹریٹجک شراکت داری سے سعودی عرب  میں سٹریٹجک شعبوں میں اقتصادی تعاون اور جدت کو فروغ دیا جائے گا۔

ابھرتی ہوئی منڈیوں میں سرمایہ کاری  کرنے والی فنڈ کی شاخ، ایم ایس اے نووو کے ذریعے، اس  معاہدے سے سعودی کمپنیوں کو اسٹریٹجک عالمی سرمایہ کاری، خاص طور پر ایشیائی سرمایہ کاروں سے حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

اس معاہدے کا ایک مقصد ملک کے وینچر کیپیٹل ایکو سسٹم کو ترقی دیتے  ہوئے تمام شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے لیے سہولت فراہم کرنا بھی ہے۔