• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے پولیس سربراہ کی روسی پراسیکیوٹر جنرل سے ملاقاتتازترین

July 14, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی قونصلر اور وزیرعوامی تحفظ وانگ شیاؤ ہونگ نے روسی فیڈریشن کے پراسیکیوٹر جنرل ایگور کراسنوف سے ملاقات کی۔ وانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور رہنمائی کے تحت چین ۔ روس تعلقات میں پائیدار اور صحت مند ترقی کی رفتار ہمیشہ برقرار رہی ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کے مکمل نفاذ  کے لئے روس کے ساتھ ملکر کام کرنے، سیاسی سلامتی کے تحفظ ، بین الاقوامی جرائم اور فوجداری عدالتی معاونت سے نمٹنے میں عملی تعاون کو گہرا کرنے سمیت نئے دور میں چین۔ روس تعلقات مسلسل بہتر کرنے کا خواہش مند ہے۔  کراسنوف نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں چین کے ساتھ مواصلات اور رابطے مضبوط کرنے اور عملی تعاون گہرا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔