بیجنگ(شـنہوا)چین کے سٹیٹ کونسلر اور عوامی تحفظ کے وزیر وانگ شیاؤ ہونگ نے بیجنگ میں نیوزی لینڈ کے پولیس کمشنر اینڈریو کوسٹر سے ملاقات کی۔
وانگ نےدوران ملاقات کہا کہ دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نےموثر تعاون اور معلومات کے تبادلے کئے ہیں جس سے مالی امور سے متعلق جرائم، ٹیلی کمیونیکشن دھوکے بازی اور منشیات سے نمٹنے میں مدد ملی ہے۔
وانگ نے کہا کہ چین نیوزی لینڈ کے ساتھ سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے کے معاملات میں تعاون مضبوط کرنے سمیت دونوں ممالک اور انکے عوام کے مفاد کے لئے چین نیوزی لینڈ جامع سٹریجک شراکت داری بڑھانا چاہتے ہیں۔