بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور پبلک سیکورٹی کے وزیر وانگ شیاوہونگ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے ملاقات کی۔
بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے دونوں سربراہان مملکت میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد اور منشیات پر قابو اور قانون کے نفاذ کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔
وانگ نے کہا کہ امریکہ کو چینی طلبا کو بلاجواز ہراساں کرنے، ان سے پوچھ گچھ اور ملک بدری سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں، قانون کے نفاذ کے لیے چین کے معمول کے بین الاقوامی تعاون کے خلاف الزام تراشیوں اور عوامی تبادلوں میں رکاوٹیں ڈالنے کاعمل بند کرنا چاہیے۔
وانگ نے کہا کہ امریکہ کو دو طرفہ تعلقات کو فرغ دینے کے لیے مثبت کوششیں کرنی چاہئیں۔