بیجنگ(شِنہوا) چین کے پہلے مریخ تحقیقاتی مشن نے شاندارسائنسی نتائج حاصل کیے ہیں۔
چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے کہا ہے کہ مدار میں موجود تیان ون-1 جمعرات تک معمول کے مطابق 780 دنوں سے کام کر رہا ہے، اور خلائی گاڑی ژورونگ نے مریخ کی سطح پر 1 ہزار 921 میٹرز تک کا سفر طے کیا ہے۔
چین کے تیان ون-1 تحقیقاتی مشن کے مدار میں گردش کرنے والے روور اور خلائی گاڑی نے طے شدہ اہداف کے مطابق سائنسی تحقیقاتی مشن مکمل کر لیا ہے، اور1 ہزار480 گیگا بائٹس کا خام سائنسی ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔
تیان ون-1 تحقیقاتی مشن مدار میں موجود ایک آربیٹر، ایک لینڈر اور ایک روور پر مشتمل ہے۔ا س نے 15 مئی 2021 کو مریخ کے ایک وسیع میدان یوٹوپیا پلینیٹیا میں اپنی پہلے سے منتخب کردہ اترنے والی جگہ کو چھو لیا تھا ، جس سے یہ بات یقینی ہوگئی کہ پہلی بار چین کا تحقیقاتی مشن اس سیارے پراتر گیا ہے۔