چین کے پہلے لانگ مارچ-2 سی راکٹ کی خدمات کے40سال مکملتازترین
September 12, 2022
بیجنگ(شِنہوا) چین کے پہلے لانگ مارچ-2 سی راکٹ کو 40 سال قبل ملک کے شمال مغربی صحرا سے خلا میں روانہ کیا گیا تھا، جس کے ذریعے دوبارہ استعمال کے قابل ایک سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجا گیا۔ اس کے بعد سے یہ ماڈل چین کی خلائی مہمات کے لیے مرکزی حیثیت کی حامل لانچ وہیکل ہے۔9 ستمبر 1982 کو اپنی پہلی پرواز کے بعد سے ، راکٹ نے آہستہ آہستہ پرانے لانگ مارچ-2 کی جگہ لی اور اگلی دہائی میں اس کے ذریعے ملک کے تمام سیٹلائٹ خلا میں روانہ کیے گئے۔کئی بار کی جانے والی اپ گریڈیشن کے بعد، لانگ مارچ-2 سی کی اس وقت لمبائی 43 میٹر ہے، اور اس کی نچلے زمینی مدار میں لے جانے کی صلاحیت 1ہزار800 کلوگرام سے بڑھ کر 2ہزار 500 کلوگرام ہو گئی ہے۔ یہ چین کا سب سے طویل عرصے سے زیر استعمال کیریئر راکٹ ہے جو نئی لانچنگ کےلیے تیار ہیں۔لانگ مارچ-2 سی پہلا چینی کیرئیر راکٹ ہے جس نے بین الاقوامی لانچنگ کی خدمات انجام دیں۔ 1980 کی دہائی میں، اس راکٹ کے ذریعے ایک فرانسیسی کمپنی کے مائیکرو گریویٹی ٹیسٹ ڈیوائس اور سویڈش سائنس ٹیسٹ سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔