• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے وزیر دفاع کی جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقاتتازترین

September 20, 2022

شی آن(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فینگ ہی  نے پیر کو پاک فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

وی نے کہا کہ عالمی حالات چاہے کوئی بھی رخ اختیار کریں ہر قسم کے حالات کے تزویراتی معاون شراکت داروں کے طور پر، چین اور پاکستان ہمیشہ قابل اعتماد اور سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست اور بھائی رہیں گے۔

چینی وزیر دفاع  نے کہا کہ دونوں ممالک کو مختلف خطرات اور چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے اور مشترکہ مفادات کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

اس موقع پر جنرل  باجوہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد چین کی امداد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ون چائنہ  اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا رہے گا، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں افواج مشترکہ مشقوں اور تربیت کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گی۔