• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے وزیر دفاع اور متحدہ عرب امارات فضائیہ کے سربراہ کا دوطرفہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاقتازترین

August 22, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کےریاستی کونسلر اور قومی دفاع کے وزیر لی شانگ فو نے منگل کو بیجنگ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فضائیہ اور فضائی دفاع کے کمانڈر ابراہیم ناصر محمد العلوی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں لی نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی جانب سے اس طرح کے تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کی بدولت دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کے خوش کن نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

 دونوں ملکوں کی فضائی افواج نے حالیہ برسوں میں نتیجہ خیز تعاون کا ذکر کرتے ہوئے لی شانگ فو نے کہا کہ چین متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر دونوں افواج کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔

ابراہیم ناصر محمد العلوی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں فضائی افواج کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنا کر فروغ دیا جا سکے۔